• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان وزارت خزانہ کی صحافیوں سے نوک جھوک


ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کی کراچی میں صحافیوں سے نوک جھوک ہوگئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے حکومتی اعداد و شمار پر سوال اُٹھائے تو مزمل اسلم بُرا مان گئے۔ انہوں نے کہا کہ میری بات نہیں کاٹیں، سوالوں کے جواب دے رہا ہوں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ  پوری دنیا میں مہنگائی کا طوفان ہے، ایسی مہنگائی 2008 میں بھی دیکھی گئی تھی ، پچھلے 6 ماہ میں جتنی مہنگائی ہوئی اس کا جائزہ لینا ہوگا۔

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پیٹرول کی قیمت بڑھانی ہے، آئی ایم ایف نے 700 ارب ٹیکس کا کہا ، مگر  حکومت 350 ارب پر لے کر آئی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مالیاتی ترمیمی بل منی بجٹ نہیں ہے ، گزشتہ حکومتوں کی غیر ضروری ٹیکس چھوٹ ختم کر رہے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت کم ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید