یونیورسٹی آف پشاور میں پانچویں بی ایس کانووکیشن کو تاحکمِ ثانی مؤخر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے بی ایس پروگرام کا کانووکیشن 2018ء تا 2022ء تاخیرکا شکار ہے، اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے کانووکیشن کے لیے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کو 2 مرتبہ خط لکھے تاہم محکمۂ ہائر ایجوکیشن نے پشاور یونیورسٹی کے دونوں خطوط کا جواب نہیں دیا۔
وزیرِ ہائر ایجوکیشن خیبر پختون خوا مینا خان آفریدی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی جامعات میں کانووکیشن کی تقاریب میں جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کو بھی کانووکیشن کے لیے جلد تاریخ دے دی جائے گی۔
مینا خان آفریدی نے یہ بھی کہا ہے کہ پہلے یونیورسٹیز میں 5، 5 سال تک کانووکیشن نہیں ہوتا تھا۔