• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں ہونیوالے پی ایف یو جے کے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں، آر آئی یو جے پرویز شوکت گروپ

اسلام آباد(  خصوصی نامہ نگار )آر آئی یو جے  پرویز شوکت گروپ نے مری میں ہونے والے پی ایف یو جے کے انتخابات کو نام نہاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے ۔ آر آئی یو جے کا خصوصی اجلاس  نمو دمسلم کی زیر  صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں کہا گیا کہ  آر آئی یو جے دوغلی پالیسی استعمال کر  کے  چور دروازے سے آنے والوں کو نہیں مانتی ہے۔اتحاد کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا بھی نوٹس لے اور ذمہ داران کا تعین کرکے  2013 ء کی پرانی لسٹ پر الیکشن کروائے۔ آر آئی یو جے کے خصوصی اجلاس میں صدر و سیکرٹری و ممبران آر آئی یو جے کامتفقہ فیصلہ۔ اس خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پی ایف یو جے اور ایڈوائزر آئی ایف جے  پرویز شوکت نے کہا کہ ہم پی ایف یو جے کے نام نہاد الیکشن کو مسترد کرتے ہیں اور کسی بھی غیر آئینی ، غیر قانونی اقدام کی ہمیشہ مخالفت کرتے رہے ہیں ا۔یہ کیسے الیکشن ہیں جس کے بارے میں پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری، خزانچی، سینئرنائب صدر ، نائب صدراور دیگر عہدیداروں کو علم نہیں تھا۔۔نائب صدر پی ایف یو جے طاہر راٹھور نے کہا کہ ہم پی ایف یو جے کو دوبارہ  2013 ء کی پوزیشن پر یکجاکرنے کیلئے اتحاد کمیٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کتنی جلدی وہ ذمہ داران کا تعین کرتی ہے۔ ہم پی ایف یو جے کی تقسیم در تقسیم کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ صدر آر آئی یو جے نمود مسلم نے بھی اس بات پر زور دیا کہ پی ایف یو جے کے اتحاد و فعالی کیلئے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ہمیشہ متحرک اور ہر قربانی کیلئے تیار ہے۔ اجلاس میں  آر آئی یو جے کے صدر نمود مسلم، نائب صدور علی حیدر زیدی، سحر اسلم خان، جنرل سیکرٹری فرحت ترابی، جوائنٹ سیکرٹریز فرخ نواز، خالد محمود ، خزانچی کاشان اکمل کے علاہ زاہد خان و دیگر ممبران آر آئی یو جے نے بھی شرکت کی۔ 
تازہ ترین