• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ ہم سیاحت کے شعبے کو صحیح طرح سے فروغ نہیں دے سکے، ہمیں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سیاحت سے متعلق وزیراعظم کا وژن آگے لیکر جا رہے ہیں۔

حسان خاور نے بتایا کہ سیاحتی مقامات پر زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،جنوبی پنجاب میں بھی سیاحت کو فروغ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ سیاحتی مقامات کیلئے خصوصی بسیں چلا رہا ہے، ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے بھی مختلف منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ ملک میں صوفی ٹورازم بھی شروع کر رہے ہیں،عوام کو صوفیائے کرام کے مزارات پر لے جانے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے ایگری ٹورازم بھی شروع کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید