• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفقت محمود کی کارکردگی سے 46 فیصد پاکستانی مطمئن نہیں


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی کارکردگی 46 فیصد پاکستانیوں کو خراب لگی۔

اپسوس پاکستان نے نئے سروے کے نتائج جاری کیے ہیں جس میں 46 فیصد پاکستانیوں نے وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی کارکردگی کو توقعات سے خراب کہا۔

سروے کے مطابق 45 فیصد پاکستانیوں نے اسی قسم کی رائے کا اظہار اُن کی وزارت کے بارے میں بھی کیا۔

سروے نتائج کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی کارکردگی بھی متاثر کن نہیں رہی۔

سروے کے مطابق 45 فیصد پاکستانیوں کو ڈاکٹر فیصل سلطان کی کارکردگی بھی پسند نہیں آئی ہے۔

سروے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی کارکردگی پر بھی رائے طلب کی گئی تو اسے 40 فیصد نے توقعات کے مقابلے میں خراب قرار دیا۔

قومی خبریں سے مزید