• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، طارق روڈ پر تجاوزات ہٹانے کا کام مکمل، پارک بحال


عدالتی حکم پر کراچی میں طارق روڈ پر دو رات کی کارروائی میں تمام تعمیرات منہدم کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق پارک میں غیرقانونی طور پر قائم کلب، مدرسہ اور 10 دکانیں منہدم کی گئیں، پارک میں قائم رہائش گاہیں بھی توڑ دی گئیں جس کے بعد ادارے واپس چلے گئے۔

ڈی ایم سی ایسٹ کے مطابق پارک سے تجاوزات گرانے کے ساتھ ساتھ ملبہ بھی صاف کردیا گیا ہے، آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اور اے ایس پی عثمان بھی موقع پر موجود تھے۔

کراچی میں طارق روڈ پر پارک بحال کرا دیا گیا



ایس ایچ او فیروز آباد خوشنود جاوید کے مطابق رات بھر جاری رہنے والا آپریشن 3 بجے مکمل کیا گیا۔

طارق روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کے بعد کے مناظر
طارق روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کے بعد کے مناظر

پولیس کے مطابق پارک کے طارق روڈ کی طرف کے حصے پر مدینہ مسجد تاحال قائم ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور مسجد انتظامیہ کے باہمی مذاکرات ہوئے ہیں، معاملہ اعلیٰ عدالت میں بھی جائے گا۔ امن و امان کے خدشے کے پیش نظر پارک کے اس حصے کی بحالی کے کام کو فی الحال روکا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید