• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری خوراک گلگت کو ماتحتوں کے خلاف کارروائی مہنگی پڑگئی

اسلام آباد (قاسم عباسی )حکومت گلگت و بلتستان نے مبینہ طور پر بدعنوانی میں ملوث دو ماتحت سیکشن افسران کے خلاف کارروائی شروع کرنے پر سیکریٹری خوراک کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال کا تبادلہ کردیا ہے۔ انہیں گریڈ 14؍کے دو اہلکاروں کے خلاف کارروائی مہنگی پڑ گئی ان پر اسلام آباد میں محکمہ خوراک کے گوداموں میں کانٹے کا کمپیوٹرائزڈ نظام ختم کرکے ہیر پھیر کے ساتھ مینوئل بنا کر اربوں روپےکی بدعنوانی میںملوث ہونے کا الزام ہے۔ مشیر خوراک کے پی ایس نے کہا کہ ماتحت افسران کے خلاف کسی کارروائی کے مجاز سیکریٹری خوراک ہی ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ دفتر وزارت خوراک کی جانب سے جاری خط سیکریٹری خوراک کو فوری واپس لینے کی بعد ازاں ہدایت کی گئی۔