• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مشیل اوباما کا بیٹی وائٹ کو خراجِ عقیدت
مشیل اوباما کا بیٹی وائٹ کو خراجِ عقیدت 

سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے بھی معروف امریکی کامیڈین بیٹی وائٹ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

چھ دہائیوں تک ٹیلی وژن اسکرین پر’گولڈن گرل‘ کے نام سے راج کرنے والی امریکی ٹی وی ٹاک شو کی میزبان بیٹی وائٹ کے99 برس کی عمر میں انتقال کی خبر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نامور شخصیات کی جانب سےتعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ 

 سابق خاتون اوّل مشیل اوباما نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کامیڈین بیٹی وائٹ کی اُن کے پالتو کتّے’بو‘ کیساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ’ بیٹی وائٹ نے تمام رکاوٹوں کو عبور کیا، توقعات کے برعکس کام کیا، اپنے ملک کی خدمت کی، اور ہم سب کو ہنسایا‘۔ 

مشیل اوباما نےبیٹی وائٹ کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ’وہ جانوروں سے محبت کرنے والی اور سماجی کارکن بھی تھیں، اور بو(بیٹی وائٹ کا پالتو کتّا) کو اُن کے ساتھ وقت گزارنا پسند تھا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اُن جیسا کوئی بھی نہیں تھا، باراک اور وہ(مشیل) اُن بہت سے لوگوں میں شامل ہیں جو اس خوشی کو یاد کریں گے جو بیٹی وائٹ دنیا میں لائی تھیں‘۔

مشیل اوباما نے اپنی پوسٹ میں بیٹی وائٹ کے ،مغفرت اورمرنے کے بعد اُن سے دوبارہ ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ گولڈن گرل اداکارہ سے مشہور معروف کامیڈین بیٹی وائٹ اپنی 100ویں سالگرہ سے چند روز قبل انتقال کرگئیں۔ وہ 17 جنوری کو اپنی زندگی کی ایک صدی پوری کرنے والی تھیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1939 میں کیا تھا اور متعدد شوز میں میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید