• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ کے 18 سالہ کیرئیر میں ہونے والے تنازعات پر ایک نظر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا 18 سالہ انٹرنیشنل کیرئیر اختتام پذیر ہوا، حفیظ نے جہاں کئی میچ وننگ اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلوائی تو وہیں انہیں کیرئیر میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پروفیسر کے نام سے مشہور، آل رانڈر، محمد حفیظ کے کیرئیر میں بڑی مشکل ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونا تھی، امپائرز نے کئی بار ان کے ایکشن کو متنازع قرار دیا۔

دو مرتبہ ان کے ایکشن کو غیر قانونی بھی قرار دیا گیا ، بولنگ سے روک دیا گیا ، لیکن حفیظ دھن کے پکے نکلے، محنت کی، ایکشن درست کیا اور پھر ایکشن میں آ گئے۔

18 سالہ کیرئیر میں پروفیسر اور پی سی بی حکام کے درمیان بھی تعلقات میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کی سزا بھگتنے والے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی پر حفیظ نے اعتراض اٹھایا۔

جون 2020 میں دورۂ انگلینڈ سے قبل پی سی بی کی جانب سے محمد حفیظ کا کوویڈ ٹیسٹ کروایا گیا، نتیجہ مثبت آیا، لیکن محمد حفیظ نے پرائیویٹ ٹیسٹ کروایا اور رپورٹ منفی آئی، انہوں ںے ٹیسٹ رپورٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کر دی جس پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔

جنوری 2021 میں جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان میں بھی ایک اور تنازع دیکھنے میں آیا، جب حفیظ ٹی 10 لیگ سے مقررہ وقت پر بائیو سیکیور ببل میں نہ پہنچے اور پروفیسر کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید