• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’خوشی ہے کہ محمد حفیظ قلندرز فیملی کا حصہ ہیں‘

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سپُر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ خوشی ہے کہ حفیظ لاہور قلندرز فیملی کا حصہ ہیں، محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کیرئیر شاندار رہا ہے ، محمد حفیظ کی آل راؤنڈر کی حیثیت سے قومی ٹیم کے لئے بڑی خدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر ان کے کے لئے نیک خواہشات ہیں، شاندار انٹرنیشنل کیرئیر پر محمد حفیظ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کہا کہ محمد حفیظ پی ایس ایل کے لئے لاہور قلندرز کا حصہ ہیں ، لاہور قلندرز میں محمد حفیظ کو ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید