• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کے چاہنے والوں نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے میمز کا سہارا بھی لیا۔

سوشل میڈیا پر میمز شیئر کرتے ہوئے محمد حفیظ کو منی ہیسٹ کے پروفیسر سے مماثل قرار دیا جارہا ہے، ایک میم پر تو قومی کرکٹر فخر زمان نے بھی ردعمل دے دیا۔

محمد حفیظ کے ’فخر‘ کے ساتھ ریٹائرمنٹ کی خبر پر ایک صارف نے میم شیئر کی جس پر فخر زمان نے کہا کہ ’حفیظ بھائی مجھے تھوڑا وقت دیں ابھی۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا، وہ البتہ فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

41 سالہ عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا جب تک فٹ ہوں اور پرفارم کرتا رہا لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید