• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکران ڈویژن میں طوفانی بارش، معمولات زندگی مفلوج


مکران ڈویژن میں طوفانی بارش کے بعد معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے، پسنی اور گوادر سمیت کئی اضلاع میں رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 گھنٹوں کے دوران گوادر میں 101 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ پسنی میں 160 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تاہم بارش برسانے والا سسٹم رات گئے تک گوادر کی ساحلی پٹی سے دور ہوجائے گا۔

گوادر کے ڈپٹی کمشنر نے حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، گوادر کے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور ڈی سی آفس میں ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید