ایران کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی اور 2 لاپتہ ہوگئے۔
ایران کے نیشنل ریسکیو سروس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے جبکہ سڑکیں تباہ اور کمیونیکیشن کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ ایران میں بارشوں کا سلسلہ پورے ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔
نیشنل ریسکیو سروس کے حکام نے مختلف حادثات میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ 14 زخمی اور 2 لاپتہ ہیں۔