• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پہلا جدید فٹ بال اسٹیڈیم بنانے کی تیاریاں

کراچی میں پاکستان کا پہلا جدید طرز کا فٹ بال اسٹیڈیم بنایا جائے گا
کراچی میں پاکستان کا پہلا جدید طرز کا فٹ بال اسٹیڈیم بنایا جائے گا

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گلوبل سوکر وینچر (جی ایس وی ) کے تعاون سے  پہلا ساکر سٹی اسٹیڈیم قائم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے بدھ کے روز این ای ڈی  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور جی ایس وی کے درمیان  12 ملین ڈالر کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

جی ایس وی کے تعاون سے کراچی میں پہلا جدید طرز کا فٹبال اسٹیڈیم جو تعمیر  کیا جائے گا،  پاکستان میں فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ایک سیریز تیار کرنے کے لیے جرمن انجینئرنگ سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کراچی اپنے اسکائی لائن میں کھیلوں کے میدانوں کا ایک بالکل نیا منظر دیکھے گا، جہاں ناصرف فیفا کے بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات مہیا ہوں گی بلکہ شائقین اور کھلاڑیوں کے لیےبرانڈز کے لیے مارکیٹنگ اور ٹیکنالوجی کے مواقع کے ساتھ شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے فٹ بال کا زبردست تجربہ بھی پیش کرے گا۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہاکہ یہ ایک ایسا ویژن ہے جسے صرف جی ایس وی ہی تخلیق کر سکتا ہے اور یہ پاکستان میں فٹ بال کے لیے ایک بڑی تبدیلی ہو گی۔

جی ایس وی کے چیئرمین یاسر محمود نے اس موقع پر کہاکہ ’یہ وقت ہے کہ پاکستان فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے میں خود کو دوبارہ دریافت کرے جو انتہائی ضروری پیشہ ورانہ اور عالمی معیار کی سہولیات کی پیشکش کرتا ہے‘۔

سابق انگلش فٹبالر اور پاکستان فٹبال لیگ کے سفیر  مائیکل اوون نے کہا کہ فٹ بال اسٹیڈیم میں گھر اور باہر شائقین کے ہونے سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے اس پہلے ساکر سٹی کا مائیکل اوون جنوری کے آخر تک پاکستان کے لیے نئے سال کے تحفے کے طور پر اسٹیڈیم کی پہلی تصاویر اور 3D ورچوئل ویڈیو کی نمائش کے ساتھ میڈیا پر باقاعدہ اعلان کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید