• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن عباس حیدر شاہ رخ سے آٹوگراف ملنے پر خوشی سے نہال

محسن عباس حیدر شاہ رخ سے آٹوگراف ملنے پر خوشی سے نہال
محسن عباس حیدر شاہ رخ سے آٹوگراف ملنے پر خوشی سے نہال

پاکستان کے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے آٹوگراف ملنے پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

 محسن عباس حیدر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُن کے لیے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا آٹوگراف ہے۔


انہوں نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بالآخر ایک ایسی شخصیت کا آٹو گراف لینے میں کامیاب ہو گئے جن کی زندگی اور محنت نے انہیں بے حد متاثر کیا ہے۔

محسن عباس نے کہا ہے کہ وہ مدت بعد شاہ رخ خان کا آٹو گراف لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی زندگی، محنت اور کوششوں سے بہت متاثر بھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید