• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کوہ پیما حسن جان کا بہترین علاج

پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی طرف سے کوہ پیما حسن جان کو اسپتال میں گلدستہ پیش کیا
پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی طرف سے کوہ پیما حسن جان کو اسپتال میں گلدستہ پیش کیا

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیما حسن جان ہوشے کا کراچی کے جناح اسپتال میں بہترین علاج جاری ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر جناح اسپتال کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول نے حسن جان کا اپنی نگرانی میں علاج کیا۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ کوہ پیما حسن جان کی صحت اب بہت بہتر ہے، وہ ایک دو دن مزید جناح اسپتال میں زیرِ علاج رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آج کوہ پیما حسن جان کو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی طرف سے نیک تمناؤں کے ساتھ گلدستہ پیش کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حسن جان ہوشے ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ان کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ کوہ پیما حسن جان نے کے ٹو، نانگا پربت اور دیگر پہاڑ سر کیے ہیں اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید