• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی تاریخی کامیابی، سیریز 1-1 سے برابر

فوٹو بشکریہ آئی سی سی / ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ آئی سی سی / ٹوئٹر

جنوبی افریقہ نے بھارت کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دیکر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی جبکہ سیریز کا آخری میچ باقی ہے۔

ہوم ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے 240 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، وہ 96 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے چوتھے روز بارش کے باعث کھیل مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکا۔

جنوبی افریقہ کو بھارت کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ جیتنے کے لیے 122 رنز درکار تھے۔ کپتان ڈین ایلگر اور وین ڈر ڈیوسن نے 82 رنز کی شراکت بناکر ہدف آسان کردیا۔

وین ڈر ڈیوسن 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم ان کے بعد ڈین ایلگر 96 اور ٹیمبا باوما 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ نے ہدف 3 وکٹ پر حاصل کرکے تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی، جبکہ سیریز کا ایک میچ باقی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید