ملتان، مظفرگڑھ(سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ)جنوبی پنجاب کےعلیحدہ صوبہ کے قیام ،ساہیوال کو لاہور سے منسلک کرنے اور خودمختار ہائیکورٹ کے قیام کے مطالبات کی منظوری کے لئے جنوبی پنجاب سمیت ملتان میں عدالتی بائیکاٹ کیا گیا ہے، اس ضمن میں گزشتہ روز ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ارجنٹ مقدمات کی سماعت کے بعد جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیا اور وکلا؍ء مقدمات کی پیروی کے لئے پیش نہیں ہوئےجس پر بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے ، دریں اثنائ ڈسٹرکٹ بار مظفر گڑھ نے ڈسٹرکٹ ساہیوال سے ملتان بنچ کی علیحدگی اور لاہور ہائیکورٹ بنچ سے منسلک کرنے اور جنوبی پنجاب کے وکلاء کے خلاف نا انصافی پر جمعرات کے روز فل ڈے ہڑتال کی اور مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا ۔