کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر برائے مواصلات ، مراد سعیدنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی ایک تاریخ ہے کہ پہلے خریدو، بلیک میل کرو، نہیں بکتا تو کیچڑ اچھالو یہ ن لیگ کا طریقہ واردات ہے، مفرور ، اشتہاری مجرم کی صاحبزادی جو جعل سازی کی مرتکب ہوئی ہے وہ پریس کانفرنس کررہی تھیں۔ مذاق چل رہا ہے کہ مجرموں پر روزانہ ڈسکشن ہوتی ہے ۔سب سے زیادہ خطرناک چیز یہ ہے کہ ایک گٹھ جوڑ نظر آرہا ہے چند لوگ جنہوں نے صحافت کا لبادہ اوڑھا تھااور سب سے زیادہ صحافت کا درس دیتے تھے اور آزادی اظہار رائے پر گفتگو بھی وہ ہی لوگ کرتے ہیں۔آزادی اظہار رائے پر یہ لوگ ہمیں درس دیا کرتے تھے ان لوگوں کے چہرے سامنے آرہے ہیں۔ یہ لوگ لفافہ ، ٹوکری کی سیاست کرتے ہیں۔یہ کرپٹ خاندان ہے سپریم کورٹ سے ثابت شدہ یہ چور اور ڈاکوہیں سپریم کورٹ کے پانچ معزز ججوں نے کہا کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ۔دوسری طرف سب سے خطرناک intellectual کرپشن ہے آپ اپنے قلم کو جب بیچتے ہیں اور اس سے معاشرے کو گمراہ کرتے ہیں یہ بڑی خطرناک چیز ہے ۔اب سب چیزیں کھل کر سامنے آگئی ہیں اگر کوئی کسی پارٹی کو سپورٹ کررہا ہے تو سب کو پتہ چل گیا ہے۔جس دیگر اداروں میں یونین ہوسکتی ہے تو اگر ن لیگ کی صحافت کی یونین ہے تو اس پر غصہ نہیں کرنا چاہئے۔ میں گلہ نہیں کررہامیں ان کی عزت کرتا ہوں صرف ایک گلہ ہے کہ آپ اقرار کیوں نہیں کرتے ہیں۔ان کی ایک تاریخ ہے کہ پہلے خریدو، بلیک میل کرو، نہیں بکتا تو کیچڑ اچھالو یہ ن لیگ کا طریقہ واردات ہے۔انہوں نے صحافیوں کے بارے میں جو زبان استعمال کی اس کی ہم تو مذمت کررہے ہیں مگرصحافی اور صحافتی تنظیمیں اس کے خلاف بات کیوں نہیں کررہی ہیں آج کیوں شور نہیں اٹھ رہا ۔جب ہمیں حکومت ملی تو ادارے خسارے میں تھے اور قرضے بھی ادا کرنے تھے ہمیں اپنے خسارے کم کرنے تھے اور آمدن میں اضافہ کرنا تھا۔