• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دیا مرزا نے مختصر ویڈیو کے ذریعے بیٹے کی پہلی مکمل ویڈیو شیئر کی
دیا مرزا نے مختصر ویڈیو کے ذریعے بیٹے کی پہلی مکمل ویڈیو شیئر کی

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے 6 ماہ بعد پہلی مکمل ویڈیو مداحوں کو دکھا دی۔

دیا مرزا کے ہاں گزشتہ برس جولائی میں بیٹے آویان کی پیدائش ہوئی تھی لیکن ادکارہ نے بیٹے کا چہرہ دکھانے سے گریز کر رکھا تھا۔

اب اداکارہ نے بیٹے کے کھلونے کے ساتھ کھیلتے ایک ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی ہے۔

واضح رہے کہ دیا مرزا نے گزشتہ سال مارچ میں بھارتی صنعت کار ویبھوو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی ۔

اس سے قبل دیا مرزا نے فلم پروڈیوسر ساحل سنگا سے 2014ء میں شادی کی تھی لیکن اگست 2019ء میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید