• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔

27 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم کے باہر کھلاڑیوں کے بڑے بڑے کٹ آؤٹ سجا دیے گئے، پی ایس ایل کی دیوہیکل ٹرافی بھی نصب کی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے اور اس کی تشہیری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، پی سی بی ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ پر کاؤنٹ ڈاؤن کلاک سجا دی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، سرفراز احمد، شعیب ملک اور حسن علی کے کٹ آؤٹ لگائے گئے ہیں۔

کلاک کے بائیں جانب پی ایس ایل 7 کی دیو ہیکل ٹرافی نصب کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید