• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، فخرِ عالم ٹوئٹر
فوٹو، فخرِ عالم ٹوئٹر

گلوکار، میزبان، اداکار اور  تنہا جہاز پر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی فخرِ عالم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

فخرِ عالم نے عمران خان سے ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور ملاقات کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ عزت مآب شیخ احمد المکتوم میرے بزنس پارٹنر  اور میں نے  وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

فخرِ عالم نے بتایا کہ ملاقات میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے ذریعے ٹیکنالوجی اور گیمنگ میں گروپوں کی متعدد سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں  ہمارے جاری توانائی کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید