پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد جنہیں چند روز پہلے عہدے سے ہٹایا گیا ہے، انہوں نے اپنے ہی ساتھی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
فواد چوہدری نے 5 جنوری کو اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں، ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئی گنا اوپر چلے گئے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کے جواب میں احمد جواد نے فواد چوہدری کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ آپ نے تو دو دن پہلے معیشت کی مضبوطی کا ذکر کر دیا تھا اور محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا تھا تو کل رات جو قیمتی جانیں چلی گئیں،کیا انھیں بھی معاشی اعشاریوں میں شامل کر لیں؟
احمد جواد کا کہنا تھا کہ پارٹی کا بیانیہ اپنے ضمیر سے زیادہ قیمتی نہیں ہوتا، کیونکہ جان تو اللّٰہ کو دینی ہے۔