وفاقی وزیر اسد عمر نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے گئے آئین کے مطابق بااختیار مقامی حکومت کا مطالبہ کردیا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سندھ میں مقامی حکومت کو مفلوج کرکے اختیارات اپنے پاس رکھ لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے گئے آئین کے مطابق بااختیار مقامی حکومت چاہیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران صرف سندھ میں 66 ارب روپے مستحق افراد میں بانٹے گئے، رقم کا کچھ حصہ اگر کراچی پر خرچ ہوجاتا تو صورتحال بہتر ہوجاتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ 10جنوری کو گرین لائن کا منصوبہ مکمل طور پر شروع ہو جائے گا۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے لوگوں کی مدد کے لیے ایک سے زائد پروگرام شروع کئے۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جبکہ کامیاب پاکستان پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے۔