گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج شہزادہ مسعود نے تھانہ گرجاکھ کے مقدمہ قتل میں گرفتار ہونے والے 2سگے بھائی ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 50,50ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید کا فیصلہ سنایا ہے، ملزمان نے تھانہ گرجاکھ کے علاقہ مسلم ٹاؤن میں 11جولائی کو معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے محمد رمضان نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔