گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حبیب اللہ عامر نے تھانہ صدر گوجرانوالہ کے مقدمہ قتل میں گرفتار ملزم اسد عرف کانا کو جرم ثابت ہونے پر ایک دفعہ عمر قید اور جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6ماہ قید کاا فیصلہ سنایا ہے جبکہ اس استغاثہ میں ملزم اسد عرف کانا کا ساتھی شفیق عرف شیکو پہلے سے ہی اشتہاری ڈکلیئر ہے ۔