• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری کے حوالے سے عمران خان کی ٹوئٹ، اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر صارفین بھڑک اٹھے، ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (بلال عباسی) وزیراعظم عمران خان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہونے والی ٹوئٹ پر اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر صارفین بھڑک اٹھے اور ان سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وزیراعظم کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی کہ مری کے راستے میں سیاحوں کی المناک اموات پرنہایت مضطرب اور دل گرفتہ ہوں، ضلعی انتظامیہ خاطرخواہ تیار نہ تھی کہ غیرمعمولی برفباری اورموسمی حالات کوملحوظِ خاطر رکھے بغیرلوگوں کی بڑی تعداد میں آمد نے آ لیا، میں تحقیقات اور ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے کڑے قواعد لاگو کرنے کے احکامات صادر کرچکا ہوں،شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی بے سمت حکومت کی حکمرانی کا فلسفہ ’مرے کو مارے شاہ مدار‘ ہے، کچھ بھی غلط ہوجائے ، اُس کا ملبہ کسی نہ کسی کے سر تھونپ دیتے ہیں، 22 کروڑ لوگوں کے ملک کو وہ چلارہے ہیں جن میں ذمہ داری نبھانے اور حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔ پرویز رشید نے عمران خان کا ٹوئٹ شیئرکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بے رحمانہ، ظالمانہ اور احمقانہ ٹوئٹ واپس لو۔

ملک بھر سے سے مزید