راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے مری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کیلئے لوئر ٹوپہ سے بہارہ کہو تک فری شٹل بس سروس کا آغاز کیا ہے جو ہفتہ کی دوپہر سے مسلسل جاری ہے، مری میں امدادی کارروائیوں کے دوران سیکرٹری آر ٹی اے راشد علی نے اس سروس کے بارے میں بتایا کہ جن سیاحوں کی گاڑیاں برف سے نہیں نکالی جاسکیں ان سیاحوں کو اس شٹل سروس کی مدد سے محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔