• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مری میں برفانی طوفان میں جاں بحق ہونے والے 23 افراد میں سے بلال حسین کا تعلق کراچی سے ہے، جاں بحق بلال کزن کے ساتھ مری گھومنے گیا تھا۔

سماجی کارکن سعد ایدھی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ بلال حسین بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلال اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ رشتے داروں کے یہاں خیبر پختون خوا کے ضلع مردان گیا تھا۔

سعد ایدھی کا مزید کہنا ہے کہ بلال حسین مردان جانے کے بعد اپنے کزن کے ہمراہ مری گھومنے گیا تھا، جہاں پر وہ برفانی طوفان میں پھنس کر جاں بحق ہوگیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جاں بحق بلال کے اہلِ خانہ مردان میں ہی ہیں اور وہیں اس کی تدفین کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید