• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبور علی اور علی انصاری کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیوز وائرل

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی صبور علی اور علی انصاری کے اپنی شادی میں ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دُولہا میاں علی انصاری اور دُلہن صبورعلی نے بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر ڈانس کیا۔

وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں علی انصاری اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر صبور علی کے لیے مشہور گانے’بجلی بجلی‘ پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


جبکہ ایک ویڈیو میں صبور علی اور علی انصاری کو ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


ایک اور ویڈیو میں صبور علی اپنے شوہر، اداکار علی انصاری کے لیے مقبول بالی ووڈ گانے ’جگ گھمیا تورے جیسا نہ کوئی‘ پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔


واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

صبور علی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور خوبصورت موقع پر گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا تھا جبکہ اُن کے شوہر علی انصاری نے سفید شیروانی زیب تن کی۔

جبکہ اب اس جوڑے کی گزشتہ رات منعقد ہونے والی ’شیندی‘ کی تقریب کی خوبصورت ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور صارفین کی جانب سے اِن پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید