• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی 10 جنوری کو اسپین جائیں گے

وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی —فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی —فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی 10 سے 12 جنوری تک اسپین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی ہسپانوی وزیرِخارجہ خوسے مانوئل الباریس کی خصوصی دعوت پر اسپین کا دورہ کر رہے ہیں۔

پاکستانی وزیرِ خارجہ اپنے ہسپانوی ہم منصب کے علاوہ دیگر وزراء اور ہسپانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا ایک بڑا حصہ دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

2021ء میں پاکستان اور اسپین نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ بہت شاندار انداز میں منائی تھی۔

یورپ کا خوبصورت ملک اسپین پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کے تناظر میں یورپی یونین میں مضبوط پارٹنرکے طور پر جانا جاتا ہے۔

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ دونوں دوست ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید تقویت دینے کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے کا باعث بھی بنے گا۔

اس دورے میں اسپین میں مقیم پاکستانیوں کی مختلف ایسوسی ایشنز وزیرِ خارجہ پاکستان کو یورپ میں مقیم اوورسیز کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے اُن سے ملاقات کا ارادہ رکھتی ہیں۔

یورپی ممالک شاہ محمود قریشی کے اس دورے کو بڑی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید