• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی کوشل کی ہدایتکار آنند رائے سے فلم میں کاسٹ کرنے کی درخواست

بالی ووڈ اداکار اور معروف اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے ہدایتکار و پروڈیوسر آنند ایل رائے کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم اترنگی رے سے متاثر ہونے کے بعد ان سے آئندہ فلم میں کاسٹ کرنے کی درخواست بھی کردی۔ 

وکی کوشل نے  آنند ایل رائے سے کہا کہ وہ اپنی آئندہ فلم میں ان کے لیے بھی کوئی کردار رکھیں۔

اس سلسلے میں وکی کوشل نے اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر اس فلم  اور اس کے مرکزی اسٹارز سارہ علی خان، دہنوش اور اکشے کمار کی پرفارمنس کو بھی سراہا۔

انہوں نے تحریر کیا کہ کتنی پیاری فلم ہے مزہ آگیا۔

وکی کے اس پیغام کو ہدایتکار آنند رائے نے اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ میرے بھائی، آپ کاسٹ نہیں ہوں گے بلکہ جب ہوں گے کہانی ہوں گے۔ 

جبکہ سارہ علی خان نے بھی وکی کے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور آنند رائے سے درخواست کی کہ آئندہ انہیں وکی کے ساتھ کاسٹ کیا جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید