پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ سانحہ مری نے نا لائق، نا اہل حکومت کو بے نقاب کردیا۔
سینیٹر پلوشہ خان نے مری میں برف باری کے دوران ٹریفک جام میں پھنسے 23 افراد کی اموات پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان سند یافتہ نالائق وزیراعظم بن چکے ہیں۔
سینیٹر پلوشہ خان نے مزید کہا کہ جو حکومت چھوٹے سے علاقے کو نہیں سنبھال سکتی اسے گرا دینا چاہیے۔