سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) لا ئسنس کے لئے استعمال ہونے والی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والا دھر لیا گیا۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ ضلع کچہری میں واقع ڈرائیونگ لائنس برانچ میں انتظامیہ نے ایک لائسنس کی درخواست چیک کرتے ہوئے فائل چیک کی تو معلوم ہوا کہ استعمال ہونے والی ٹکٹیں جعلی ہیں جس پر پولیس نے ضلع کچہری میں جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنے والے شخص خاقان علی سکنہ مالی پور پسرور کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے مزید ٹکٹیں برآمد کی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔