• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداح کی بدتمیزی، عاصم اظہر کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے

فوٹو، عاصم اظہر انسٹاگرام
فوٹو، عاصم اظہر انسٹاگرام

گلوکار عاصم اظہر کنسرٹ میں موجود مداح کی بدتمیزی کے باعث کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے۔

عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہیں گلوکاری کے دوران ہی اسٹیج سے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔


ہوا کچھ یوں کہ کنسرٹ کے دوران وہاں موجود ایک شخص نے عاصم اظہر کی طرف بوتل اچھال دی ۔

عاصم اظہر کو مداح کی طرف سے ایسی کسی حرکت کی توقع نہیں تھی لہذا انہوں نے کنسرٹ چھوڑنے کو ترجیح دی۔

خیال رہے کہ آج کل کنسرٹس میں ایسے بے شمار واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں، عاطف اسلم کے کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی کی گئی تھی جس کے بعد وہ کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے تھے۔

بعد ازاں آئمہ بیگ کے کنسرٹ میں آگ کا شعلہ بھڑک اُٹھا تھا جس سے وہ بال بال بچی تھیں ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید