• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلش عثمان‘ کی اس ہفتے قسط نشر نہیں کی گئی جس سے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

6 اکتوبر 2020 سے ’کورولش عثمان‘ کے تیسرے سیزن کا آغاز ہوا تھا، اور اس سیریز کی نئی قسط ہر ہفتے بدھ کے روز نشر کی جاتی ہے۔

گزشتہ بدھ ڈرامے کی قسط نمبر 78 (سیزن 3 کی 14ویں قسط) نشر نہیں کی گئی اور نہ آئندہ بدھ قسط نشر کی جائے گی۔

کورلش عثمان کے اچانک نشر نہ کیے جانے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  کورولش عثمان کا سیٹ کورونا وبا کی لپیٹ میں آگیا ہے اور پروڈکشن کے کچھ افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے ڈرامے کی نئی قسط نشر نہیں کی جارہی۔

پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کے ٹوئٹر پیج پر جاری بیان کے مطابق کچھ لوگوں میں کووڈ کی تشخیص کے بعد اداکاروں کے تحفظ کے لیے عکسبندی کو روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ناصرف کورولش عثمان بلکہ ترک ڈرامہ داستان کی شوٹنگ بھی متاثر ہوئی ہے۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ کورلش عثمان کی نئی قسط 19 جنوری کو نشر کی جائے گی ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید