• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ گرل فرینڈ لڑائی میں ایوارڈز توڑ دیتی تھی، رنبیر کپور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی سابقہ گرل فرینڈ ان کے ایوارڈ لڑائی کے دوران توڑ دیا کرتی تھیں۔ 

واضح رہے کہ چند سال قبل دیے گئے اپنے ایک انٹرویو کے دوران یکے بعد دیگرے فلم فیئر ایوارڈز ملنے کے وقت کو رنبیر کپور نے اپنے لیے بہترین بھی قرار دیا تھا۔ 

ماضی میں رنبیر کپور دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے ساتھ بھی ڈیٹنگ کرتے رہے ہیں تاہم اب ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی عالیہ بھٹ سے شادی کرنے والے ہیں۔ 

ان اسٹارز سے قبل بھی رنبیر نے گرل فرینڈ ہونے کا انکشاف کیا تھا اور کہا تھا کہ جب دونوں کے درمیان لڑائی ہوا کرتی تھی تو وہ ایوارڈز ہی توڑ دیتی تھی لیکن میں اسے ہمیشہ کہتا تھا کہ فلم فیئر ایوارڈ کو ہاتھ نہیں لگانا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید