• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں احتجاج کرنے والی نرسوں کونوٹس

Notices Issued To The Nurses Protest In Multan
ملتان میں مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والی 40کے قریب نرسوں کو شوکازنوٹس جاری کردئیےگئے جبکہ نشتراسپتال میں مزید 200نرسوں کو بھرتی کرلیاگیا ہےجو آج سے ہی اپنی ڈیوٹی سنبھال لیں گی ۔

ملتان میں مطالبات کےحق میں نرسوں کا احتجاج منگل سے جاری ہےجس پر ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹرملک عاشق نے نوٹس لیتے ہوئے40کےقریب نرسوں کو شوکاز نوٹس جاری کردئیےہیں۔

ایم ایس کےمطابق کسی نرس کو فارغ نہیں کیا گیا ہے جبکہ اسپتال میں معمول کےمطابق مزید200نرسوں کوبھرتی کیاگیاہےجوآج سے ملازمت پرآئیں گی اور خدمات انجام دیں گی۔

احتجاج کرنےوالی نرسوں کامطالبہ ہےکہ انھیں حجاب پہننے،میڈیکل چھٹی کرنےکی اجازت دی جائے اور اسپتال سپرنٹنڈنٹ کو معطل کیا جائے ۔
تازہ ترین