• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبور علی اور علی انصاری کا مغربی طرز کا ولیمہ

فوٹو، سوشل میڈیا
فوٹو، سوشل میڈیا

شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی صبور علی اور علی انصاری کی گزشتہ روز ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کی اور خوب رنگ جمایا۔

صبور علی نے اپنے ولیمے پر فیشن ڈیزائنر کمار روکنی کا مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا جبکہ دولہے علی انصاری نے کالے سُوٹ کا انتخاب کیا۔

تقریب میں نوبیاہتا جوڑے سے ہلکے پھلکے سوال و جواب کا ایک گیم  کھیلا گیا۔

جوڑے نےاپنی تقریب میں خوبصورت کیک بھی کاٹا۔

صبور علی کی بہن سجل علی نے بہن کے ولیمے کے لیے روایتی قمیص شلوار کا انتخاب کیا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دیں۔

ایک صارف نے سجل اور احد کا موازنہ علی اور صبور سے بھی کیا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید