• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیر مہندی نے پرفارمنس میں ’انرجی‘ کا راز بتادیا

بھارتی سکھ گلوکار دلیر مہندی نے اپنی سُریلی اور انرجی سے بھرپور آواز کے پیچھے چُھپا راز فاش کردیا۔

انہوں نے گلوکاری کے دوران اپنی توانائی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے آج تک کسی قسم کی نشہ آور اشیا کا استعمال نہیں کیا، میری گلوکاری خالص ہے اس میں کچھ مصنوعی نہیں ہے۔

گلوکار نے کہا کہ میں ایسا ویسا کچھ نہیں پیتا یہاں تک کہ کولڈرنکس کا استعمال بھی نہیں کرتا۔

دلیر مہندی نے یہ بھی کہا میں کوشش کرتا ہوں جو ہماری نوجوان نسل کے اوپر گندہ اثر ڈالے، وہ گانا نہ کرو۔

گلوکار نے کہا کہ میرا اپنا انداز ہے، لوگ مجھے اس کے لیے ہی بلاتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید