• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کی اسپیشل ٹیلی فلم ’روپوش‘ نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی


جیو ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم روپوش نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ 

پاکستانی ناظرین کی انٹرٹینمنٹ کے لیے اوّلین پسند جیو ٹی وی کے لیے نیا سال خوش خبری لایا۔

جمعے کی رات نشر ہونے والی سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کی اسپیشل ٹیلی فلم ’روپوش‘ نے آج تک کی سب سے بلند ترین GRPS 105 حاصل کر کے ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

یہ ٹیلی فلم ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر تین دن میں ہی نمبر ون ٹرینڈنگ پر آکر کامیابی کا نشان بن گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید