• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوبیٰ انور کو کیسے جیون ساتھی کی تلاش؟


پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سابق رکنِ قومی اسمبلی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے خوبیاں گنوا دیں کہ انہیں کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے، جسے جان کر سب حیران رہ گئے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ شوبز میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیمی پر بھی توجہ دے رہی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ شوٹنگز کی وجہ سے زیادہ تر یونیورسٹی جانے کا وقت نہیں ملتا، تاہم اس کے باوجود وقت نکال کر وہاں جاتی ہوں اور پڑھائی میں مزہ آ رہا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کہ مثالی شخص میں کونسی خوبیاں دیکھتی ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں ایسا کوئی شخص ہے تو نہیں لیکن اگر کسی آئیڈیل شخص کے بارے میں سوچیں تو اسے اچھا انسان، دانشور اور عاجز مزاج ہونا بہت ضروری ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ظاہری خوبی بتا کر سب کو حیران کر دیا۔

طوبیٰ انور نے بتایا کہ اس شخص کا قد 6 فٹ 2 انج ہونا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید