• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنی سنگھ نے سرائیکی گانا پیش کر کے دل جیت لیے


بھارتی معروف گلوکار اور ریپر یو یو ہنی سنگھ نے ایک تقریب کے دوران پاکستانی گانا گانے کے بعد گانے کے حقیقی گلوکار کو کریڈٹ دے کر سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

پاکستانی گانے بالی ووڈ میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں، تاہم ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ بھارت میں پاکستانی گانوں کی پزیرائی کی جائے یا انہیں کریڈٹ دیا جائے۔

حال ہی میں دیوالی کے موقع پر گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جو وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں مشہور پاکستانی سرائیکی گانا ’بسم اللہ کراں‘ پر پرفارم کرتے جا سکتا ہے۔

پرفارمنس کی خاص بات یہ تھی کہ ہنی سنگھ نے گانے کے اختتام پر اصل گلوکار ندیم عباس لونیوالا کو پورا کریڈٹ دیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا صارفین بھارتی گلوکار کے اس اقدام کو خوب سراہ رہے ہیں اور ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید