• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کیلئے ’بجلی سہولت پیکیج‘ کا اعلان کردیا گیا

بجلی صارفین کےلیے ’بجلی سہولت پیکیج‘ کا اعلان کردیا گیا، جو دسمبر 2024ء تا فروری 2025ء تک نافذ العمل ہوگا۔

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا، گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملےگا۔

اضافی بجلی پر 26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا، پیکیج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر 2024 سے فروری2025 کیلئے ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11اعشاریہ 42 سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

اعلامیے کے مطابق کمرشل صارفین کو 13روپے 46 پیسے تا 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کے تحت صنعتی صارفین کو 5 روپے 72پیسے تا 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ونٹر پیکیج کا اطلاق ریفرنس بینچ مارک کے استعمال سے اضافی 25 فیصد یونٹس تک ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید