سانحہ مری میں 23 افراد کے جاں بحق ہونے کی تحقیقات کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی نے کام شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق سانحہ مری پر چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل تحقیقاتی کمیٹی کے ہمراہ مری پہنچ گئے۔
کمیٹی میں 2 صوبائی سیکریٹریز اور ایک ایڈیشنل آئی جی بھی شامل ہیں، ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے مری کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
کمیٹی تحقیقات کے دوران انتظامی افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔