• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبینہ اشرف کی بیٹی اداکارہ منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز

منیٰ طارق خود بھی اداکارہ ہیں
منیٰ طارق خود بھی اداکارہ ہیں

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

منیٰ طارق خود بھی اداکارہ ہیں ، انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

گزشتہ شب منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز مایوں کی تقریب سے ہوا جس میں شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکاروں نے شرکت کی۔

کراچی میں منعقدہ مایوں کی تقریب میں صبا حمید، وسیم عباس، بہروز سبزواری ، سفینہ بہروز و دیگر معروف شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

منیٰ طارق کی مایوں کی تصاویر و ویڈیوز یہاں دیکھیں:



انٹرٹینمنٹ سے مزید