مری میں برف باری کے باعث ہلاکتوں کے معاملے پر ایک شہری کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس حوالے سے شہری عبیدالرحمٰن عباسی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مری میں برف باری کے باعث ہلاکتوں کے ذمے داران کا تعین کیا جائے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کر کے حقائق سامنے لائے جائیں، مری کے داخلی اور خارجی راستوں کو بہتر بنایا جائے۔
درخواست میں مری کے ہوٹلوں کے ریٹس منظم کرنے اور سیاحوں کو لوٹنے والی مافیاز کو کٹہرے میں لانے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔