چین کے شمالی شہر تیانجن میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تیانجن میں وبا پھیلنے پر بین الاقوامی کار ساز کمپنی کے پلانٹ کو بند کرنا پڑگیا ہے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق تیانجن میں کورونا کی مقامی منتقلی کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر ڈالیان میں تیانجن سے آنے والے شخص میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وبا سے متاثرہ شہروں سے دیگر شہروں میں آنے والے افراد کو قرنطینہ کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔