 
                
                 
 
کراچی (آئی این پی) معروف گلوکار علی ظفر اور گل پانڑا کے پشتو گانے نے مختصر وقت میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔علی ظفر اور گل پانڑا نے لارشا پیخاور گانے کو چار ماہ قبل نئے انداز سے پیش کیا اور ویڈیو کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا۔ گلوکار نے اس گیت کو پختون کلچر کے نام کیا تھا۔ اس گانے کو انٹرنیٹ صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا اور وہ اب تک اسے 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بار دیکھ چکے ہیں۔ یہ گانا یوٹیوب پر شیئر ہونے کے بعد سے آئندہ پانچ ہفتوں تک ٹریڈنگ میں بھی رہا تھا۔