• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کا عسکری پارک تحویل میں لینے کا فیصلہ

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کراچی میٹروپولیٹن کارپویشن نے عسکری پارک تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے کے ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل پارکس نے متعلقہ حکام کے نام خط تحریر کیا ہے اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عسکری پارک واپس کیا جائے۔ 

گزشتہ سال کے اختتام پر سپریم کورٹ نے پارک کو تحویل میں لینے کے واضح احکامات دیے۔ 

ڈی جی پارکس نے مزید لکھا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق 28 دسمبر سے دو ہفتوں کے اندر پارک ہماری تحویل میں ہونا چاہیے۔ اپنے ماتحت متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔ پارکس کس دن واپس دیا جائے اس کی تاریخ کا تعین کیا جائے۔ 

انھوں نے مزید تحریر کیا کہ کے ایم سی کو عسکری پارک تحویل میں لے کر سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرنا ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید